اجمل نیازی 1947 میں موسیٰ خیل میانوالی میں پیدا ہوئے،۔گورنمنٹ کالج لاہور اور پنجاب یونیورسٹی لاہور میں طالب علمی کے دوران راوی اور محور کی ادارت کی، مختلف مجالس سے وابستگی رہی۔گورڈن کالج راولپنڈی، گورنمنٹ کالج میانوالی، گورنمنٹ کالج لاہور اور ایف سی کالج میں لیکچرر رہے۔ڈاکٹر اجمل نیازی روزنامہ نوائے وقت میں ’بے نیازیاں ‘ کے عنوان سے کالم لکھتے رہے ہیں۔اجمل نیازی نے 45 سال ادب کی خدمت میں گُزارے، انہوں نے اردو اور پنجابی زبان میں شاعری کی۔اجمل نیازی کی تصنیفات میں جل تھل ،محمد الدین فوق ، بے نیازیاں ، مندر میں محراب اور سوانح حمید نظامی شامل ہیں۔ آپ ورلڈ کالمسٹ کلب کے سرپرست مقرر کیے گئے۔ اجمل نیازی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ڈاکٹر اجمل نیازی نے 75 سال 1 ماہ کی عمر میں طویل علالت کے بعد 18 اکتوبر 2021ء کو علی الصبح 2 بجے لاہور میں وفات پائی ۔